حیدرآباد۔2مارچ (یو این آئی)دکن این آر آئی گروپ و اُردو کلچرل ہیریٹیج فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام اوربہ اشتراک احمد علی میموریل ایجو کیشنل سوسائٹی ادبی اجلاس و مشاعرہ بہ یاد معروف شاعر ملک الشعراء حضرت اوج یعقوبی 5 مارچ کو 7 بجے شب بمقام خواجہ شوق ہال اُردو مسکن خلوت میں منعقد
ہوگا۔
ادبی اجلاس کی صدارت جناب محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی کریں گے جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد قمر الدین صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن، جناب سید شاہ نورالحق قادری سابق صدرنشین اُردو اکیڈیمی متحدہ آندھراپردیش شرکت کریں گے۔